بذریعہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ آمدنی میں اضافہ کرناDigital Marketing Tips and Methods

ڈیجیٹل کتاب لکھنا
Digital Book Writing
Written by pakistantravelerspk
آج جب ہر جگہ ٹیکنالوجی کا دو دورہ ہے وہیں کتابون کی جگہ بھی ٹیکنالوجی نے لے لی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہر دوسری ویب سائٹ آپ کے لکھے گئے کانٹینٹ کو اپنی سائٹ پر پبلش کرنے کی سروس فراہم کر رہی ہے۔
 جس کے لئے وہ آپ کو ایک معقول رقم بھی فراہم کرتے ہیں۔اور اس کی مدد سے آپ اپنی باقائدہ کتاب بھی لکھ سکتے ہیں جو آن لائن خریدی جا سکتی ہے۔کسی بھی موضوع پر آپ کی لکھی گئی کتاب آپ آن لائن پبلش کر سکتے ہیں۔
بس فرق بس اتنا ہے کہ یہ ایک طویل مدتی عمل ہے لیکن جب ایک بار صارف آپ کی کتاب پڑھ لیتا ہے اور اس کو اس میں اپنے مطلب کا مواد مل جاتا ہے، آج کل لوگ تکنیکی معلومات پر مبنی کتب کا زیادہ مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں۔
آج کل بہت سی ایسی سائٹس ہیں جو آپ کی لکھی گئی ای کتب کو خرید کر اپنی سائٹ پر پبلش کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل یاانٹرنیٹ مارکیٹنگ بذریعہ ایپلیکیشن
Digital/Internet Marketing With Application

اگر آپ میں اتنی قابلیت ہے کہ آپ کوئی ایپ بنا سکتے ہیں یا کوئی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں تو یہ بھی دور جدید میں پیسہ کمانے کا ایک آسان طریقہ ہے گر آپ میں یہ قابلیت ہے کہ آپ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں
 بذریعہ اپنی ایپ یا ویب سائٹ تو آُ اس سے بہت اچھی آمدنی کر سکتے ہیں۔فلوقت گر آپ میں اتنی قابلیت نہیں کہ آپ کوئی ایپ یا ویب بنا سکیں تو اس کے لئیے آپ باقائدہ پروفیشنل کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں
 مگر اس کے لیئے آپ کو کچھ رقم درکار ہوگی لیکن جب ایک بار آپ کی ایپ یا سائٹ لوگوں میں مقبول ہو جائے گی تو آپ اس کی بدولت ایک اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

یو ٹیوب چینل بنانا یا ویڈیوز بنانا
YouTube Channel and Videos Creator

یوٹیوب سے آج کل کون واقف نہیں ہے ہر انسان آج کل کوئی نا کئی ویڈیو بنا کر مختلف سائٹس پر اپ لوڈ کرتا رہتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ یو ٹیوب کے صارفین کی تعداد دیگر کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے
 اس لئیے اس میں کامیابی میں کچھ طویل وقت درکار ہوتا ہے۔اس میں کامیابی ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ لوگوں کی سوچ اور وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ویڈیوز بنائیں تو وہ جلد لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔یہ انٹر نیٹ پر پیسہ کمانے کا سب سے آسان طریقہ بھی ہے
 اور یوٹیوب سے آپ راتوں رات بھی پیسہ کما سکتے ہیں بشرطیکہ آُپ کی ویڈیو لوگوں میں مقبول ہو جائے۔

بلاگ بنانا (بلاگنگ)
Blogger or Blogging

بلاگ بنانا یعنی آپ کو لکھنا ہوگا، بلاگنگ تھوڑا محنت طلب اور صبر کا کام ہے اس میں آپ کو سب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ آپ کس کے بارے میں اچھے سے لکھ سکتے ہیں،جس چیز میں آپ کو ذاتی دلچسپی ہو گی آپ اس ہی کے بارے میں لکھ بھی اچھے سے سکتے ہیں۔
اس کے لئیے ضروری ہے کہ آپ اپنی ایک ویب بنائیں جو آج کل بہت سے پلیٹ فارم سے فری میں بھی بن جاتی ہے بعد میں آگے چل کر اپ اپنا ذاتی بلاگ بنا سکتے ہیں ،سب سے پہلے آُکو سوچنا ہو گا کہ آپ کس موضوع پر لکھ سکتے ہیں اور کیا آپ کا موضوع لوگوں کے لئیے اہم ہو سکتا ہے؟
جب ایک بار آپ کا بلاگ لوگوں میں مقبول ہو جائے گا تو آپ خود اس پر مزید لکھتے چلے جائیں گے آپ کی کامیابی ہیکی بدولت آپ اس پر خود محنت کریں گے۔

آن لائن تصاویر فروخت کرنا
Sale Purchase Picture and Art Online

اگر آپ ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں اور آپ کو تصاویر بنانے کا شوق بھی ہے تو آپ فل وقت اپنے موبائل سے فوٹو گرافی کا آغاز کر سکتے ہیں انٹر نیٹ پر موجود بہت سی ویب سائٹس آپ کی تصاویر خریدتی ہیں اور آُ کوپیسے دیتی ہیں،
 لیکن تصاویر بناتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کے آُ کی تصاویر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے یعنی لوگوں کو اس تصویر کی ضرورت ہو، صرف آُ نے تصاویر بنانی ہیں اور آن لائن جا کر کسی بھی ساٗت پر فروخت کر دینی ہیں۔
لیکن یہ لگتا تو ایک بہت آسان کام ہے لیکن جب آپ اس میں داخل ہوں گے تو اس میں آپکو بڑے بڑے حریف ملیں گے جن سے مقابلہ کرنا ہی ہوگا گر آپ کامیابی چاہتے ہیں۔چند ایک سائٹس یہ ہیں جو آپ کی تصاویر خریدتی ہیں۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO) سروس
Search Engine Optimization Expert

سرچ انجن آپٹیمائیزیشن سننے میں کچھ مشکل ضرور ہے لیکن سب سے آسان طریقہ بھی یہ ہی ہے اس میں آپ بیک وقت مختلف کمپنیوں کی سائٹس کے لئیے کانٹیکٹ کر سکتے ہیں
 اس میں کرنا صرف اتنا ہوتا ہے کہ آپ نے ان کمپنیوں کو گوگل کے سرچ رزلٹ کے پہلے صفحہ پر لانا ہوتا ہے سننے میں آسان بھی ہے اور مشکل کام بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں آپ نے چند کلیدی الفاظ کو منتخب کر کے ان ویب سائٹس کے لئیے مواد لکھ کر اور کچھ تکنیکی کام کر کے ان ویب سائٹس کو گوگل کے پہلے صفحہ پر لا سکتے ہیں،
چند کلیدی الفاظ کی وجہ سے اور پر کشش کانٹینٹ کی وجہ سے گوگل آپ کی سائٹ کو ٹاپ پر لے آتا ہے۔گر آپ کے کلیدی الفاظ وہ ہیں جو لوگ گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو آپ کا کانٹینٹ سرچ میں آنا شروع ہوجاتا ہے جب آپکا کانٹینٹ ایک بار سرچ انجن میں آجائے تو پھر آپ نے اس کو ٹاپ پر پش کرنے کے لئیے مذید کچھ تکنیکی کام کرنے ہوتے ہیں۔

ویب سائٹ ڈیزائننگ ڈیولپمنٹ
Web Site Designing & Development

ویب سائٹ بانا آج کل بہت آسان ہو گیا ہے کیونکہ بہت سے پلیٹ فارم ہیں جو آپ کو یہ سروس فری میں فراہم کر رہے ہیں مگر کچھ شرائط کے ساتھ تو کچھ یہ سروس پیسے لے کر فراہم کر رہے ہیں۔
ویب سائٹ بناتے وقت آپ کو خیال جو سب سے زیادہ رکھنا ہے وہ یہ کہ آپ کی ویب سائٹ فوراً سے پہلے ہی اوپن ہو جائے،اب آپ کھیں گے کہ اس کا کیا مطلب تو اس کا مطلب آپکو بتاتے ہیں اس کا مطلب ہے آپ کی سائٹ پر موجود ڈیٹا کا وزن زیادہ نہیں ہونا چاہئیے
 یعنی آپ جو بھی تصاویر یا ویڈیوز اپنی سائٹ پر استعمال کریں ان کا سائز ایک مخصوص سائز سے زیادہ نہ ہو۔ساتھ ہی آپ کی لکھی گئی معلومات کسی بھی موضوع پر ہو لوگوں کے لئیے مکمل رہنمائی ہو یعنی جس بارے میں وہ جاننا چاہتے ہیں وہ سب اس میں لکھا ہو گا تو وہ آپ سے منسلک رہیں گے۔
لازمی نہیں کہ آپ اپنے لئیے سائٹ بنا کر ہی پیسہ کما سکتے ہیں آپ دوسرے لوگوں کے لئیے سائٹ بنا کر ان سے معقول معاوضہ وصول کر سکتے ہیں

ایفیلیٹ مارکیٹنگ کرنا
Affiliate Marketing with Amazon or Others

یہ ایک مارکیٹنگ تکنیک ہے جس میں آپ کسی بھی برانڈ یا کسی بھی لوکل آئٹم کو اپنی سائٹ پر پبلش کرتے ہیں اس پراڈکٹ کے بارے میں معلومات لکھتے ہیں اس کی خرید و فروخت کی مکمل معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں
 یا یوں کہہ لیں کہ آپ کسی پراڈکٹ کی سفارش لوگوں سے کرتے ہیں بذریعہ اپنی سائٹ اور جب لوگ آپ کی سائٹ کے ذریعہ وہ پراڈکٹ خریدتے ہیں تو اس پراڈکٹ کی کمپنی آپ کو اس کا کمیشن فراہم کرتی ہے۔ 
یہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کہلاتی ہے۔اس کو ریفرل مارکیٹنگ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں آپ اس پراڈکٹ کو لوگوں کو ریفرل کرتے ہیں جس سے وہلوگ اس پراڈکٹ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور جب وہ اسے خریدتے ہیں تو آپ کو اس کا کمیشن مل جاتا ہے۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ
Social Media Marketing

سوشل میڈیا سے آج کون واقف نہیں ہر انسان سوشل میڈیا سے منسلک ہے لیکن کیا کبھی آُ نے سوچا کہ یہ سوشل میڈیا بھی پیسہ کمانے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے ،اس کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی گر کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر آپ کسی بھی پراڈکٹ کی پبلسیٹی کر سکتے ہیں جس کے عیوض آپ کو معقول رقم مل سکتی ہے،اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ کسی بھی پراڈکٹ کو 
اٹھاکر اس کے بارے میں دو چار الفاظ لکھے ایک تصویر لگائی اور پوسٹ کر دی! یہ ایک منفرد اور آسان کام ہے بس اس میں آپ نے پبلسیٹی کرنی ہوتی ہے یعنی جتنے زیادہ لوگ آُ کی پوسٹ دیکھیں گے اتنی زیادہ مارکیٹنگ ہو گی اور اس ہی کام کے پیسہ بھی کمپنیاں آپ کو دیتی ہیں۔

موبائل مارکیٹنگ یاایس ایم ایس مارکیٹنگ
Mobile Marketing or SMS Marketing

ایس ایم ایس مارکیٹنگ یا موبائل مارکیٹنگ ایک ہی کام کے دو نام ہیں جس میں ایک مختصر پیغام ہوتا ہے جتنے زیادہ لوگوں تک یہ ایس ایم ایس جاتا ہے اتنی زیادہ مارکیٹنگ ہوتی ہے۔چھوٹے کاروباری حضرات آج بھی اس سروس کو استعمال کرتے ہیں۔پش نوٹیفیکیشن کی ابتدا۶ ۲۰۰۹ میں کی گئی جو بعد میں ایس ایم ایس مارکیٹنگ میں تبدیل ہوگئی۔

گیم مارکیٹنگ یا گیم اسٹریمنگ یوٹیوب
Game Marketing or Streaming Game YouTube

اگر آپ گیمز کھیلتے ہیں تو آُکو یہ جان کر حیرت بھی ہو سکتی ہے کہ آپ گیم کھیلتے ہوئے بھی پیسہ کما سکتے ہیں!اکثر آپ کو گیم کھیلتے ہوئے کچھ پیغامات اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر نظر آتے ہونگے جن پر جب آپ کلک کرتے ہیں تو وہ آپ کو کسی نئے گیم یا صفحہ پر لیجاتے ہیں،اس کے لئیے آپ کو ایپ ڈیولپر ہونا لازمی ہے کیونکہ دوران گیم ایسے میسجز آپ کچھ تکنیکی کام کر کے دکھا سکتے ہیں۔

ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے گیم کی لائو اسٹریمنگ کریں یو ٹیوب پر یا رکارڈ ویڈیو لوڈ کریں اپنے گیم کی اپنے چینل پر جس کو جتنے زیادہ لوگ دیکھیں گے اتنی زیادہ آپ کی آمدنی ہو گی۔

کیو آر کوڈ سروس
QR Code Service

یہ ایک قسم کا کوڈ ہوتا ہے جس کو لوگ اپنے موبائل کیمرے سے اسکین کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کوڈ صارف کو مطلوبہ ویب یا ایپتک لی جاتا ہے بنا کسی پریشانی کے۔ اس کو بنانا بھی آسان نہیں ہےلیکن پھر وہی کہوں گا کہ آج کے دور میں بہت سی سائٹس یہ سروس فراہم کر رہی ہیں کوئی پیسہ لیکر تو کوئی فری میں یہ سروس فراہم کر رہا ہے۔

ای میل مارکیٹنگ
EMail Marketing

ای میل مارکیٹنگ بھی ایس ایم ایس مارکیٹنگ کی طرح ہی ہے فرق بس اتنا ہے۔یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں آپ بہت جلد لوکل اور انٹرنیشنل سطح پر لوگوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس سروس میں آپ کسی پروڈکٹ کی معلومات بھی دے سکتے ہیں اور کسی بھی قسم کے اعلانات پیغامات بھی لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں اس کے لئیے آپ کے پاس ایک اچھا ای میل لسٹ کا ڈیٹا ہونا لازمی ہے گر نہیں بھی ہے تو بہت سی سائٹس یہ سروس بھی فراہم کر رہی ہیں۔آپ ان سے ایل میل لسٹ اپنے مطلوبہ ایریا ،ملک،خطہ کی خرید سکتے ہیں اور پھر کام کا آگاذ کرسکتے ہیں۔

آن لائن اسٹور یا دکان بنانا
Online Store or Shop

اگر آپ کوئی پراڈکٹ بناتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ یہ پراڈکٹ آپ خود سیل کریں اور کسی دوسری سائٹ کی مدد نہیں لیں تو اس کے لئیے آپ کو آن لائن اسٹور بنانا ہو گا،آن لائن اسٹور یوں کہہ لیں کہ کمپیوٹر کی دکان جیسے ہمارے گلی محلوں میں ہوتی ہے ویسے ہی کمپیوٹر پر بھی بنا کر چیزیں فروخت کر سکتے ہیں، اس کے لئیے کچھ سائٹس جو آن لائن اسٹور بنانے کی سروس دیتی ہیں وہ درج ذیل ہیں


ایمازون پر خرید و فروخت
Sale Purchase On Amazon/Affiliate Marketing

ایمازون ایک بہت بڑا نیٹورک ہے جہاں منٹوں میں لاکھوں چیزوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے آپ اس پر بھی اسٹور بنا کر خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔اور سب سے بڑی بات لوگوں کا اس پر اعتماد بھی بہت زیادہ ہے اس لئیے آن لائن اسٹور میں اس کی مانگ زیادہ ہے ساتھ ہی آپ یہاں ایفیلیٹ مارکیٹنگ بھی کر سکتے ہیں جس کا ذکر اوپر میں کر چکا ہوں۔

گیسٹ بلاگ یا دوسروں کے لئیے مواد لکھنا
Guest Blogging or Content Writer For Other

یہ بھی ایک آسان اور جدید طریقہ ہے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا اس میں آپ مختلف سائٹس کے لئیے مواد لکھتے ہیں مختلف موضوعات پر تحریر لکھ کر دیتے ہیں جس کے بدلے آپ کو معقول معاوضہ ملتا ہے۔ جیسا کہ اوپر میں بیان کر چکا ہوں۔

Post a Comment

0 Comments