کیا آپ جانتے ہیں؟ٹرین پر موجود تین نشانات کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

کبھی آپ نے ٹرین میں سفر کرتے وقت یا ٹرین گزرتے وقت غور کیا کہ ٹرین کے آخری ڈبے میں ہمیشہ تین نشان ہوتے ہیں۔
ایکس کا نشان
ایل وی کا نشان
ایک چھوٹی بتی
ٹرین میں سفر کا موقع کبھی نہ کبھی آپ کو بھی ملا ہوگا گر نہیں تو کبھی نہ کبھی ریلوے اسٹیشن پر گئے ہوں گے وہاں آپ نے کبھی غور کیا ٹرین پر لگے یہ تین نشان آخر کیوں بنائے جاتے ہیں اور اس کے لکھنے کا کیا مقصد ہے گر نہیں معلوم تو pakistantravelerspk آپ کو بتائے گا
ایکس کا نشان
ایکس کانشان ہر ٹرین پر چاہے مال گاڑی ہو یا پیسنجر ٹرین ہو سب پر لکھا جاتا ہے جس کے لکھنے کا مطلب اتنا ہے کہ یہ ٹرین پچھلے اسٹیشن سے موجودہ اسٹیشن تک بحفاظت اور مکمل آئی ہے نہ اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہے نہ ہی کوئی لوٹ مار نہ ہی کوئی تکنیکی خرابی۔اس نشان کو دیکھ کر اسٹیشن حکام سمجھ جاتے ہیں کہ یہ ٹرین مکمل اور بحفاظت آئی ہے۔
بتی کا مطلب
ایکس کا نشاں چونکہ دن میں واضع نظر آتا ہے جبکہ رات میں اس کو دیکھنےمیں دشواری ہو سکتی ہے جبکہ یہ کافی بڑا نشان ہوتا ہے پھر بھی رات کے اوقات میں یہ بتی روشن کر دی جاتی ہے اس کا مقصد بھی وہ ہی ایکس کے نشان والا ہوتا ہے کہ یہ ٹرین بحفاظت اور مکمل آئی ہے۔
ایل وی کا مطلب
ایل وی لکھنے کا بھی وہ ہی مقصد ہوتا ہے جو ایکس کے نشان کا اور بتی کا ہوتا ہے کہ ٹرین پچھلے اسٹیشن سے موجودہ اسٹیشن مکمل آئی ہے۔
یہ تینوں نشان ٹرین کے آخری ڈبے پر ہوتے ہیں سب سے اوپربڑا سا ایکس کا نشان جبکہ اس کے نیچے بتی لگی ہوتی ہے اور عموما لیفٹ پر ایل وی لکھا ہوتا ہے۔
written by paksitantravelerspk

Post a Comment

0 Comments