کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کا بلند ترین اے ٹی ایم شاہراہ قراقرم پر واقع ہے

دنیا میں سیاحوں کی خدمت کے لیے یوں تو بہت سی ایجنسیز اور کمپنیاں ہیں جو سیاحت کے شوقین افراد کو ہر ممکن خدمات فراہم کرتی ہیں جبکہ کچھ ایسی سائٹس بھی ہی جو سیاحت کے شوقین افراد کو بہت دلچسپ اور مفید معلومات فراہم کرتی ہیں ان ہی میں سے ایک نام بٹ لینڈرز کا ہے جو کہ اپنے پورٹل پر سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بہت سی معلومات کا ذخیرہ رکھتی ہیں۔اس ہی ویب پورٹل نے اپنے ایک بلاگ میں قراقرم ہائی وے کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دیا ہے ساتھ ہی اس شاہراہ کو بہت دلفریب انداز میں اپ ے بلاگ میں جگہ دی ہے۔
پاکستان میں موجود شاہراہ قراقرم دنیا کو سب سے اونچی پکی سڑک بھی کہا جائے تو شائد غلط نہ ہو گا۔یہ شاہراہ تیرہ سو کلو میٹر طویل ہے جبکہ اس شاہراہ کے ساتھ چلتے پہاڑی سلسلے آپ کو حیرت میں ڈال دیں گے۔تقریبا سات ہزار کی بلندی پر واقع یہ شاہراہ پاکستان کو چین سے ملاتی ہے جبکہ اس شاہراہ کا پرانا نام شاہراہ ریشم بھی تھا جو پاکستان کو چین سے ملاتی تھی اور یہ واحد شاہراہ تھی جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لئیے استعمال کی جاتی تھی۔شاہراہ قراقرم جو پاکستان کے سب سے ٹھنڈے علاقہ خنجراب پاس سے ہوتی ہوئی چین میں داخل ہوتی ہے اپنی مثال آپ ہے۔یہ شاہکار پاکستان اور چین دونوں کے تعاون سے تیار کیا گیا۔شاہراہ قراقرم کے ساتھ چلتے پہاڑی سلسلے اور اس کے قرب و جوار میں موجود آبادیاں جہاں ایک بار جانا چاہیے ہر ایک کو تب ہی اندازہ ہوگا کہ پاکستان میں موجود اس شاہراہ قراقرم کو کیوں آٹھواں عجوبہ کہنے پر عالمی دنیا مجبور ہے۔شاہراہ قراقرم ہی وہ واحد راستہ ہے جو دنیا کے بلند ترین اے ٹی ایم تک آپ کو لے جا سکتی ہے جو کے نیشنل بینک آف پاکستان نے تیار کیا ہے۔
 written by paksitantravelerspk

Post a Comment

0 Comments