گیسٹ بلاگنگ کیا ہے؟What is Guest Blogging
آج کے دور میں تجارتی ترقی و نمو کے لئیے توجہ طلب اور پُر کشش مواد لکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پُر کشش مواد لکھنے بنانے والوں کی طلب میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تجارتی سرگرمیوں میں جہاں ایک طرف مارکیٹنگ پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں ایک دوسرے سے روابط کے لئیے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔
بلاگر ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے کاروباری حضرات بیک وقت اپنے کسٹمرز اور اپنے ملازمین کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں چاہے اپنی نئی پراڈکٹ کا تعارف ہو یا اس کی قیمت کا اعلان ہو یا کسی بھی قسم کی معلومات و اعلانات ایک وقت میں ایک ساتھ سب کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ اس وقت بلاگنگ ہے، ساتھ ہی معاشرتی رہنمائی ہو یا دینی عوامل کی رہنمائی اس میں بلاگ ہی ایک ایسا راستہ ہے جس سے لوگوں کو جلد از جلد معلومات مل جاتی ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کے ہر کونے سے دنیا کی ہر زبان میں کوئی نہ کوئی کچھ نہ کچھ لکھ ضرور رہا ہے مگر دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تسلسل کے ساتھ مواد لکھنا ایک مشکل کام ہے، اس ہی مشکل کے حل کے لئیے ہماری ایک چھوٹی سی کاوش ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم سے ہر اس انسان کو دعوت دیتے ہیں جو لکھنے کے شوقین ہیں اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنا ایک نام مقام بنانا چاہتے ہیں اپنی تحریروں کے ذریعہ۔ہماری یہ سائٹ ان لوگوں کے لئیے جو لکھنا تو جانتے ہیں مگر ان کے پاس کوئی راستہ نہیں اپنے خیالات اور اپنی تحریر لوگوں تک پہنچانے کے لئیے۔
آپ جو تحریر ہمیں بھیجتے ہیں وہ ہم آپ کے ہی نام سے شایع کرتے ہیں۔آپ لوگوں کی تحریر اپنی سائٹ پر شایع کرنا ہی گیسٹ بلاگنگ کہلاتی ہے۔
گیسٹ بلاگنگ ہے کیا اور اس کے کیا فوائد ہیں؟
جب آپ کسی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آپ کی سائٹ کے لئیے کچھ لکھے جسے آپ اپنی سائٹ پر شایع کر سکیں یہ گیسٹ بلاگنگ ہے ہو سکتا وہ لکھنے والا ایک سے زائد سائٹس کے لئیے لکھ رہا ہو تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ تمام سائٹس کو منفرد مواد فراہم کرے اور ایسا ہی ہم بھی آپ سے چاہتے ہیں۔ہر انسان ہر شعبہ کا ماہر نہیں ہوتا اس ہی طرح آپ بھی ایک شعبہ سے کافی دلچسپی رکھتے ہوں گے اس لئیے آپ اس ہی شعبہ کے بارے میں اچھے سے لکھ بھی سکتے ہیں۔ایک اچھے بلاگر کی خاصیت یہ ہی ہوتی ہے کہ وہ صرف اپنے مخصوص شعبہ کے بارے تفصیلی معلومات رکھتا ہے ار اس ہی پر لکھنا پسند کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک اچھا پر کشش اور منفرد مواد فراہم کر سکتا ہے۔
گیسٹ بلاگنگ سے لکھاری اور سائٹ دونوں کا ہی فائدہ
گیسٹ بلاگنگ سے لکھنے والے کو بھی حد درجہ فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں شایع کرنے والے کو بھی۔جب آپ ایک نئے لکھاری بن کر سامنے آتے ہیں تو کوئی بھی آپ کی تحریر شایع کرنا تو دور کی بات ہے اسے پڑھنا بھی گوارہ نہیں کرتا یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سے ایسے افراد جو لکھنے کے شوقین ہیں اور ان کو موقع نہیں ملتا ان کے لئیے گیسٹ بلاگنگ ایک منفرد مقام ہے یہ ایک ایسا راستہ ہے کہ وہ خود کو دنیا کے سامنے ثابت کر سکتے ہیں کہ ان کی تحریر بھی کسی سے کم نہیں بشرطیکہ آپ کی تحریر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لے۔اور بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو باقائدہ طور پر لکھ نہیں سکتے اس لئیے ان کو کوئی موقع بھی نہیں دیتا کیونکہ تسلسل کے ساتھ لکھنا بھی لازم ہوتا ہے مگر گیسٹ بلاگنگ میں ایسا نہیں ہے جب آپ کے پاس ٹائم ہو تب آپ لکھ سکتے ہیں لازمی نہیں ایک دو دن میں لکھ دیں جتنے دن میں آپ کی تحریر مکمل ہو جائے آپ ہمیں بھیج سکتے ہیں آپ کی تحریر کاپی نہیں ہونی چاہئیے آپ کے اپنے الفاظ میں لکھا ایک منفرد مواد ہونا لازم ہے۔
گیسٹ بلاگنگ کا ایک فائدہ ان چھوٹے کاروباری حضرات کو بھی ہوتا ہے جو اپنی تجاری مشہوری کے لئیے زیادہ پیسہ نہیں لگا سکتے اس صورت میں بلاگنگ ایک زبردست راستہ ہے جہاں وہ اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کرا سکتے ہیں جو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ گیسٹ بلاگینگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوگ آپکے برانڈ سے بخوبی واقف ہوجاتے ہیں گر آپ تسلسل کے ساتھ اس کی اشتہاری مہم بذریعہ بلاگ چلاتے رہیں۔اپنی پراڈکٹ کے بارے میں تفصیلی طور پر لکھتے رہیں اس کے فوائد بیان کرتے رہیں کیونکہ آج کے دور میں لوگ کچھ بھی خریدنے سے پہلے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش ضرور کرتے ہیں کہ کیس برانڈ کی چیز اچھی ہے اور کون کون کیا کیا فوائد دے رہا ہے۔گر آپ تسلسل کے ساتھ اپنے برانڈ پروڈکٹ کے بارے میں لکھتے رہیں گے تو لوگ آپ کے بارے میں سوچیں گے ضرور اور جب لوگوں نے آپ کے بارے میں آپ کے برانڈ پروڈکٹ کے بارے میں ایک بار سوچنا شروع کردیا تو سمجھ لیں کہ آپ نے کچھ حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے لوگوں تک اپنی پراڈکٹ متعارف کرانے میں۔
0 Comments