کوہ ہندوکش کی دامن میں واقع ایک خوبصورت وادی کمراٹ

وادی کمراٹ سلسلہ کوہ ہندوکش کے دامن میں واقع ایک خوبصورت وادی کا نام ہے۔ جو کہ کوہستان دیر بالا میں واقع 
ہے جو کہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔
آج یہ وادی سیر و سیاحت کے شوقین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جبکہ کچھ عرصہ قبل تک یہ ایک گمنام وادی تھی جس کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے تھے اور آج دیکھا جائے تو پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی اور بیرون ممالک سے لاکھوں سیاح اس وادی کا رخ کرچکے ہیں۔ یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ اس وادی کو پروموٹ کرنے میں یہاں کے مقامی لوگوں نے بڑی محنت کی ہے جن میں فیسبک پر موجود گمنام کوہستانی نامی ایک اکاؤنٹ بہت اچھے انداذ میں اس وادی کو اس کے لوگوں کو پروموٹ کر رہا ہے #گمنام کوہستانی کا یہ عمل قابل ستائش ہے جبکہ اس جادوئی کشش رکھنے والی وادی میں برف پوش پہاڑ، گھنے جنگلات، ابلتے پانی کے چشمے، سرسبز وسیع میدان، آبشار، لہراتے جھرنیں اور لاتعداد اقسام اور رنگ کے پھول جابجا نظر آتے ہیں۔ اس خوبصورت دنیا  وادی کمراٹ تک دو راستے آتے ہیں۔ ایک عام راستہ جو دیر شرینگل کے نام سے مشہور ہے جس پر تھل تک ہر ایک گاڑی آرام سے آسکتی ہے۔ جبکہ دوسرا راستہ سوات اور دیر کے پہاڑوں سے ہوکر آتا ہے جسے باڈگوئی پاس کہا جاتا ہے۔ باڈگوئی پاس پر صرف فور بائی فور گاڑی ہی چل سکتی ہے اور یہ صرف موسم گرما میں قابل استعمال ہے 
سردیوں میں برفباری کے وجہ سے بند ہوتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments