عمر شریف کامیڈی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ آج انتقال کر گئے

 عمر شریف کامیڈی دنیا کے بے تاج بادشاہ آج اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے

Omar Sharif, the king of the world of comedy

passed away today

اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کریں۔آمین

عمر شریف وہ واحد ایکٹر ہیں جن کو ایک سال میں ۴ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

کامیڈی کی دنیا میں آج تک دنیا جس انسان کو سب سے زیادہ پسند کرتی تھی وہ تھے محمد عمر (عمرشریف) جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتے تھے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی دنیامیں ان کے فولوورز کی تعداد کئی ملئین میں ہے۔

عمر شریف کا شمار پاک و ہند کے سب سے بڑے کامیڈین میں ہوتا تھا جس طرح پاکستان میں ان کے شوز ہاوس فل رہتے تھے وہیں پڑوسی ملک ہندستان میں بھی ان کےچاہنے والے ان کا کوئی شو مس نہیں کرتے تھے یہ ہی وجہ تھی کہ جب عمر شریف کی بیماری کی خبر میڈیا پرنشر ہوئی تو بہت سے پڑوسی ملک کے مشہور ترین ایکٹر گلوکاروں نے ان کے لئیے آواز بلند کی اور گورنمنٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ عمر شریف کے علاج کے لئیے ان کو بیرون ملک منتقل کیا جائے ساتھ ہی ہندستان میں ان کے چاہنے والے ان کے سوشل اکائونٹ پر ان کے لئے دلی عقیدت اور احترام کے ساتھ ان کے لئے منفرد مشبت کمنٹ کرتے نظر آئے۔

عمر شریف جن کا اصل نام محمد عمر تھا، ان کی پیدائش لیاقت آباد کراچی کی ایک اردو اسپیکنگ فیملی میں ۱۹ اپریل سن ۱۹۵۵ میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ۱۹۷۴ میں صرف چودہ سال کی عمر میں کیا۔ تھیٹر سے انہوں نے اپنے کام کا آغاز کیا جس میں انکا نام عمر ظریف تھا جو بعد میں عمر شریف رکھ دیا گیا۔

ویسے تو انکے تمام شوز ہی منفرد اور رکارڈ توڑ مقام رکھتے ہیں لیکن ان میں سے چند مشہور ترین شوز میں بکرا قسطوں پہ اور بُڈھا گھر پر ہے شامل ہیں۔

عمر شریف کا عروج جب شروع ہوا جب انہوں نے خود اپنے اسٹیج شوزرکارڈ کرنے شروع کئیے جو کے فلمی کیسٹس کی طرح مارکیٹس میں کرائے پر چلنے لگے۔ابتدائی طور پر جو سب سے پہلے ان کی کیسٹس مارکیٹ میں دستیاب ہوئیں ان میں یس سر عید  نو سر عید شامل ہیں۔

عمر شریف نے ۲۰۰۹ میں ایک شو ہوسٹ کیا جس کا نام تھا ,  دی شریف شو

The Shareef Show

جس میں انہوں نے بہت سے گلوکار،ایکٹر،اسٹیج فنکاروں کے ساتھ ساتھ اس انڈسٹری سے منسلک بے انتہا لوگوں کے انٹرویو لئیے۔

عمر شریف پڑوسی ملک ہندستان کے مشہور کامیڈی شو میں جج کی حیثیت سے بھی شامل ہوئے جس میں ان کے ساتھ نوجوت سنگھ سدھو اور شیکر سمن بھی شامل تھے۔

سن ۲۰۰۶ میں انہوں نے ایک ویلفئر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جس کا نام تھا 

The Umer Shrif Walfare Trust

سب سےپہلے عمر شریف کو سن ۱۹۹۲ میں مسٹر ۴۲۰ کے لئیے ایوارڈ سے نوازا گیا 

ساتھ ہی انکو دس نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اب تک عمر شریف وہ واحد ایکٹر ہیں جن کو ایک سال میں ۴ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، گریجویٹ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ان کو تمغا ء امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

گر ہم فن ء کامیڈی کی بات کریں تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عمر شریف ہندستان و پاکستان سمیت ایشیاء کے سب سے بڑے کامیڈٰن مانے اور جانے جاتے ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی ایکٹرز کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔ انڈیا کے مشہور و مایا ناز ایکٹر کامیڈین جوہنی لیور اور راجو شریواستو کے مطابق وہ عمر شریف کو 

The God Of Asian Comedy

مانتے ہیں۔

پاکستان کے پچاسویں جشن آزادی کے موقع پر عمر شریف نے ایک شو تیار کیا  جس کا نام تھا

Umer Sharif Hazir Ho

اس شو میں انہوں نے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بلایا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ 

انہوں نے پچھلے پچاس سالوں میں پاکستان کے لئیے کیا کیا؟

جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کچھ پاکستانی وکلاء کی تنظیم نے ان پر ایک کیس دائر کر دیا۔

پاکستان میں وسیم بادامی صاحب نے سب سے پہلے عمر شریف کی ایک ویڈیو شیر کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ عمر شریف کے بیرون ملک علاج میں معاونت کریں جس کے بعد ہندستان کے ایک مشہور گلوکار دلر مہدی نے بھی پاکستان گورنمنٹ سے عمر شریف کے لئیے اپیل کی، جس کے بعد ایک بورڈ تشکیل دیا گیا جس کی سفارشات کی روشنی میں عمر شریف کو بیرون ملک علاج کرانے میں معاونت فراہم کی گئی، اور ان کو ائیر ایمبولینس کی مدد سے باہر بھیج دیا گیا۔سندھ گورنمنٹ کی جانب سے چالیس ملئین روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا گیا تھا عمر شریف کے لئیے۔

عمر شریف کے چند مشہور اسٹیج ڈرامے درج ذیل ہیں

سلام کراچی

عید تیرے نام

بکرا قسظون پے

دلہن میں لیکر جاونگا

انداذ اپنا اپنا

میری بھی تو عید کرادے

نئی امی پرانا اباء

یہ ہے نیا تماشا

ناچ میری بلبل

لاہور سے لندن

سمد بونڈ ۰۰۷

انگور کھٹے ہیں

پیٹرول پمپ

لوٹے تے لفافے

لوٹ سیل

ہالف پلیٹ

عمر شریف ان جنگل

بیوٹی پارلر

میک اپ روم

میری جان تھانیدار

چوہدری پلازا

ماموں مذاق مت کرو

ہم سے ملو

یہ تو ہاوس فل ہو گیا

بکرا مناء بھائی

پیہروپیا

لال قلعہ کی رانی لالو کھیت کا راجہ

چاند برائے فروخت

ہنستے رہو چلتے رہو

عمر شریف حاظر ہو

بے بی سمجھا کرو

ڈاکٹر اور کسائی

بُڈھا گھر پر ہے

عید آشقوں کی

نیہلا پہ دیہلا

ون ڈے عید میچ

پولیس ہو تو ایسی

پینگ گیسٹ

آو سچ بولیں

فلائیٹ ۴۲۰

کولی ۴۲۰

ہمسا ہو تو سامنے آئے

ولیمہ تیار ہے

فلمی پریاں

اکبرء اعظم ان پاکستان

جیت تیری پیدا میرا

شادی مگر آدھی

بے بیاء

مانو میری بات

گول مال

فی میل کی ای میل

عیدی چھپا کے رکھنا

دلہا ۲۰۰۲

مندرجہ بالا اسٹیض ڈراموں کے ساتھ عمر شریف پاکستان کی چند فلموں میں بھی اداکاری کے ہنر دکھا چکے ہیں جن میں حساب،  کندن،  مسٹر ۴۲۰،  خاندان اور لاڈ صاحب  فلمیں شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments